پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے کرک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاردہشت گردوں کا تعلق وزیرستان اورکرک سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے موٹرسائیکل ، دستی بم، پستول، بارودی مواد، بال بیرنگ اورڈیٹونیٹربھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتاردہشت گردبھتہ خوری میں پولیس کومطلوب تھے۔
پشاور میں حساس اداروں کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار
خیال رہے کہ 30 ستمبر2017 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے سات دستی بم ، دو آئی ای ڈی ، اور دو میگنیٹ بم بھی برآمد ہوئے تھے۔
خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد کمی
یاد رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخواہ پولیس نے سال2017 میں ہونے والی دہشت گردی اور کرائم گراف پر رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد کمی آئی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔