پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی سرنگ، راکٹ لانچر، دستی بم، اسلحہ برآمد برآمد ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دہشت گرد 2015 میں پولیس پرحملے میں ملوث تھے جس میں 3 پولیس اور2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے۔
ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک
خیال رہے کہ گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے۔
سی ٹی ڈی کی کرک میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔