اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھکر کےعلاقے بہل روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن مالک سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد شکیل احمد اور فرازسلطان کو گرفتار کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا، مبینہ دہشت گردوں نے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جون کو دشت کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں