اشتہار

سرکاری املاک کو تباہ کرنے کا منصوبہ خاک میں ملادیا گیا، 4 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں میں مطلوب چار اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بنوں ریجن کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ج کی شناخت یوسف، خان ستار، عابد اللہ اور رزاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشتگرد علاقے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے چار سال بعد ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کیا تھا، جس میں 93 نئے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، سندھ میں روپوش مبینہ دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ریڈ بک میں دہشتگرد تنظیموں داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے نام شامل کیے ہیں، جن میں انصارالعشریہ، لشکر جھنگوی، ایس آر اے، بی ایل اے سمیت دیگر کالعدم تنظمیوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے نام بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں