اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پشاور دھماکے میں اہم گرفتاریوں ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سی ٹی ڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پشاوردھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی شناخت کا ڈیٹا مکمل کرلیا اور بتایا کہ دہشت گردی میں ملوث نیٹ ورک پھندوپولیس اسٹیشن پرحملے میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاوردھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی شناخت کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شناخت کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے مکمل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور سمیت 2 سہولت کار ممکنہ طور پر رکشہ پر دیہی علاقےسے سوارہوئے ، دہشت گردی میں ملوث نیٹ ورک پھندوپولیس اسٹیشن پرحملے میں بھی ملوث ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں کئی اہم گرفتاریوں بھی کئی گئی ہیں اور سہولت کاروں کی معاونت کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔.

اس سے قبل سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے 2مشبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، حملہ آور نے 9ایم ایم پستول استعمال کیا ، جائے وقوع سے انوسٹی گیشن ٹیم کو 7خول ملے ہیں۔

پولیس ،سی ٹی ڈی کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے زخمیوں کے بیانات قلم بند کیے، پولیس نے بتایا تھا کہ مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا ہے۔

انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا تھا کہ رکشے میں آنے والے خودکش حملہ آور اور 2سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل ہیں ، حملہ آور کی خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں