جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : انسداد دہشت گردی فورس نے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس ( سی ٹی ڈی ) کی جانب سے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔

دہشت گرد ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے، سی ٹی ڈی ٹیم مکان کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس پر انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ چند فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی، دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، ڈیٹونیٹرز اور تین کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں