The news is by your side.

Advertisement

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ایک دہشت گرد گرفتار

لاہور: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گرد کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ، دستی بم اور بارودی سامان برآمد کرلیا، دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

محکمہ انسداددہشت گردی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسٹیشن کے قریب بارودی مواد سمیت خودکش حملہ آور کے انتظار میں تھا، دہشت گردوں نے حساس دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے آنے سے قبل ہی دہشت گرد لیاقت خان کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا، اور دہشت گرد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 22 جنوری کو کراچی کے علاقے گولیمار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے بتایا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، ملزمان کا ہدف سکیورٹی اداروں، پولیس اور مذہبی افراد تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں