کراچی : گلشن معمار سے تاجر عباس کو اغوا کرنے والی ٹیم سی ٹی ڈی گارڈن رفاقت شاہ کی نکلی، اغوا میں اے ایس آئی لیاقت اور اےایس آئی جہانزیب ہیڈ کانسٹیبل راؤ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار سے تاجر عباس کے اغوا کے معاملے کا راز اے آر وائی نیوز نے فاش کردیا۔
تاجر کو اغوا کرنے والی ٹیم سی ٹی ڈی گارڈن رفاقت شاہ کی نکلی ، رفاقت شاہ سی ٹی ڈی گارڈن ٹیرر فنڈنگ کا انچارج ہے، تاجر کے اغوا میں اے ایس آئی لیاقت اور اےایس آئی جہانزیب ہیڈکانسٹیبل راؤ شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی ٹیم اس سےقبل کی متعددشہریوں کےاغوا میں ملوث ہے ، مذکورہ ٹیم نےتاجرعباس کو گھر کے باہر سے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
تاجرعباس نے آئی جی سندھ سے تحریری شکایت کی ، جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن فدا شاہ کی بھی نکوائری کے آرڈر دیئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ امکان سی ٹی ڈی خود کوبچانے کیلئے تاجرپر جھوٹے مقدمات درج کرلے۔