منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 65 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، میانوالی، بہاولپور، جھنگ، ٹوبہ  ٹیک سنگھ میں کی گئی، لاہور، میانوالی سے فتنہ الخوارج  کے 2 دہشت گرد کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر شہروں سے 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

- Advertisement -

دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، 4 دستی بم، 18 فٹ فیوز وائر، اسلحہ، موبائل، نقدی برآمد ہوا، دہشت گردوں کی شناخت امجد، شیر، زباب، طیب اور بازخان کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 980 کومبنگ آپریشنز کے دوران 109 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 32662 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں