تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سی ٹی ڈی کی مظفرگڑھ میں کارروائی‘6دہشت گرد ہلاک

لاہور: صوبہ پنجاب کےشہر مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 6دہشت گرد ہلاک کردیےجبکہ 4دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نےخفیہ اطلاع پرمظفرگڑھ میں دہشت گردوں کےٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں6دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ 4دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی پولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سےبارودی مواد،اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کےمطابق دہشت گردحساس اداروں کےدفاترکونشانہ بناناچاہتےتھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مطفرگڑھ کی کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گردیاسن عرف عمران بھی ماراگیاہے۔

مزید پڑھیں:ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘5دہشت گرد ہلاک

واضح رہےکہ رواں ماہ 19فروری کوملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کےپانچ دہشت گردمارے گئےتھے۔

Comments

- Advertisement -