The news is by your side.

Advertisement

سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کی کارروائی، گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

اورکزئی: سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے چھپایا گیا گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لوئراورکزئی کے علاقے کلایا میں سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کی اور کارروائی کے دوران علاقہ اتمان خیل میں چھپایا گیا گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ زیرزمین چھپائےگئے2عدد پلاسٹک بوری برآمد کی گئی، ایک بوری سے22 آرپی جی سیون گولے اور 22آرپی جی سیون جبکہ دوسری بوری سے12ہینڈ گرنیڈ،سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ اسلحہ نامعلوم دہشت گردوں نے چھپایاتھا، دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں