15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

وفاق نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: حکومت نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا، سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج جمعرات کو پشاور میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے ڈیٹا سینٹر، کرائم سین یونٹ، سی آئی اے یونٹ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں سربراہ نیکٹا رائے طاہر، آئی جی کے پی اختر حیات گنڈاپور نے بھی شرکت کی، اور ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے ادارے کی کارکردگی اور آئی جی کے پی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے پی کو ضروری ڈیٹا تک رسائی کی سہولت دی جائے گی، صوبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ فٹ پر ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا سائبر سیل کو وسعت دی جائے گی اور اس سلسلے میں ہر ممکن معاونت کریں گے، ڈیٹا شئیرنگ کا بھی مؤثر میکنزم بنایا جائے گا، محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کا ادارہ مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں