لاہور: کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کو دہشتگردوں کی مالی معاونت پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی شناخت ذکی الرحمان لکھوی کے نام سے کی گئی ہے، جس کے خلاف سی ٹی ڈی لاہور اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ذکی الرحمان پر دہشت گردی کے لیے جمع فنڈز سےڈسپنسری چلانے کاالزام ہے، ذکی الرحمان لکھوی نے فنڈ ذاتی اخراجات کے لیے بھی استعمال کیے ، اس کے علاوہ کالعدم تنظیم کارکن ہونےکےساتھ ذکی الرحمان لکھوی اقوام متحدہ کی جانب سے بھی نامزد تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔