کراچی : شہرقائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کرلیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ مارا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی راشد تربتی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم علاقے میں منشیات کے اڈے چلاتا تھا اورپولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت خاتون زخمی
خیال رہے کہ رواں سال 11 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی ہوگئی تھی۔
کراچی میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ ‘ رینجرزاہلکار شہید
یاد رہے کہ رواں سال 30 جنوری کوکراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرزاہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔