جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی میں گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد کراچی جارہا تھا، شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد تربیت یافتہ ہے، سوات میں فورسز سے مقابلوں میں زخمی بھی ہوا، دہشتگرد 15 سال سے کالعدم تنظیم کیلئے کام کر رہا تھا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز کراچی میں کی جانے والی کارروائی میں رینجرز نے کاونٹر ٹیرراز ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہری کو بازیاب کروا لیا تھا۔

ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق پکڑا گیا شہری عراق سے کراچی پہنچا تھا اور سی ٹی ڈی نے زیرحراست شہری کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی نہ انٹری کرائی۔

ناظم آباد انڈرپاس میں لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو کو ٹریفک پولیس، شہریوں نے پکڑلیا

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ شہری کو غیرقانونی طور پر رکھنے پر سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں