پشین : سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقہ خانی بابا میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی گئی، ہلاک حملہ اور شر پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پرمبنی آپریشن سے ایک بڑاسانحہ روکا گیا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے تک سرگرم رہیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔