محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کیے گئے جس دوران 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2053 کومبنگ آپریشنز میں 263 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔