منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بنوں : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)خیبرپختونخوا نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ ہوید حدود کے علاقہ زندی فلک شیر میں مشترکہ کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر ساز و سامان برآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

مذکورہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے3 کلاشنکوف،12میگزینز،9ایم ایم پستول،30 بورڈ پستول، سینکڑوں کارتوس، نقد رقم، مختلف سم کارڈز، موبائل فونز، ایک آئی ای ڈی نصب شدہ موٹر سائیکل شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں