بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشن، 44 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 44 دہشت گرد گرفتار کرلئے، دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں 794 آئی بی اوز آپریشن کئے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 44 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاالدین، جھنگ، رحیم یار خان اوربہاولپور میں کی گئیں۔

- Advertisement -

لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کئے اور دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد ، ہینڈ گرنیڈ ، 37 ڈیٹونیٹر اور دیگرسامان برآمد ہوا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا دہشت گردوں میں محمد خان، عبد الرؤف، حبیب اللہ، محمد شہزاد ، حمایت اللہ، اسامہ عظیم، طارق خان، تنویر احمد ،احسن شامل ہیں، دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق مئی میں 2738 کومبنگ آپریشنز کے دوران 673 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 96 ہزار 796 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں