جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار 5 دہشت گردوں سے تفتیش کےلیےڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سیکریٹری داخلہ سندھ کو ارسال کی جائے گی ، ڈی آئی جی عمر شاہد نے کہا ہے کہ 8اکتوبر کو شاہ لطیف ٹاون میں مقابلہ ہوا تھا، جس میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ 5گرفتار ہوئے۔

عمر شاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری ہتھیار اور دھماکہ خیزموادبرآمد ہوا اور ان دہشت گردوں کا بیرونی ایجنسیز سے رابطے کا پتہ چلا، مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

یاد رہے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں سےمقابلے کے مقدمات درج کئے گئے تھے ، دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 4 مقدمات دہشت گردی ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت درج کئے گئے ، دہشت گردوں میں قاسم ،بسم اللہ،زاہداللہ ودیگر شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پولیس مقابلے کےبعد ایک دہشت گرد ہلاک اور 5گرفتارہوئے، ہلاک دہشتگرد کی شناخت لال محمد عرف گل کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ ، بارودی مواد، بارود سے تیار رکشہ ،15دستی بم برآمد ہوئے جبکہ گرفتار دہشت گرد اہم مقامات پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں