پشاور : خیبرپختونخوا میں رواں سال ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کردی۔
جس میں بتایا کہ رواں سال صوبے میں دہشت گردی کے284 واقعات ہوئے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کےسب سے زیادہ 53 واقعات ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پشاور میں دہشت گردی کے 13 واقعات ، بنوں 35 اور ڈی آئی خان 31 اورکرم میں دہشت گردی کے 8 واقعات ہوئے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں 1 ہزار 116 ملزمان نامزد ہیں، جن میں شمالی وزیرستان میں مقدمات میں 391 ملزمان ، کرم میں 166 افرادنامزد ہیں۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ملزمان میں 95 کو گرفتار کیا گیا۔
جس میں کرم سے 70، سوات اور بنوں میں دہشت گردی کےمقدمات میں نامزد 3،3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
رواں سال صوبے میں 148 دہشت گردمارے گئے، جس مین سے ڈی آئی خان میں 67 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔