پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

128 خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری ، سروں کی قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخوا میں 128 خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی خیبر پختونخوا نے ایک سو اٹھائیس خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔

مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقررکرتے ہوئے اُن کی تصاویربھی جاری کی ہیں اور مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت تین لاکھ سے اسّی لاکھ روپے تک مقررکی گئی ہے۔

بیشتر دہشت گردوں کا تعلق لکی مروت اور بنوں سے ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق عوام مطلوب دہشت گردوں سے متعلق ای میل، ٹیلی فون اورموبائل نمبر پر اطلاع دے سکتے ہیں، اطلاع دہندہ کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔

محکمہ سی ٹی ڈی نے اس سے قبل بھی ایک سو پینتیس مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں