تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کیوبا، فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، تمام اہلکار ہلاک

ہوانا: کیوبا کی فوج کے زیراستعمال جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر نے مشرقی صوبے ہولگوین سے گوانتامو  کے لیےاڑان بھری ہی تھی کہ چند منٹ کے بعد اُس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر کو گوانتامو پہنچنے کے لیے پہاڑی علاقے سے گزرنا تھا، رابطہ منقطع ہونے کے  بعد اس کے تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

فوجی حکام نے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا کہ اس دوران ایک پہاڑ پر کوئی چیز نظر آئی جس کو جاکر دیکھا تو وہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تھا۔

ریسکیو رضا کاروں نے وہاں آپریشن شروع کیا جس کے بعد ملبے سے پانچ فوجی اہلکاروں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔ فوجی حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کردی مگر ہلاک شدگان کے نام اور تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کیوبا کی فوج کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو وجہ کا تعین کرے گی۔

Comments

- Advertisement -