ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مجرم کو میرے اور بیوی کے سامنے سزا دی جائے، والد عوض نور کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی پری کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ بچی عوض نور نے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو میرے اور بیوی کے سامنے سزا دی جائے۔

عوض نور کے والد اسجد جہاں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں تھا، وہیں افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی نے سائیکل والا بستہ اور چاکلیٹ لانے کی فرمائش کی تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے نور کے گھر پر ان کے والد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید پڑھیں: نوشہرہ، 7 سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزم گرفتار

انہوں نے کہا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والوں نے انسانیت کی تذلیل کی ہے، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر کام شروع کردیا ہے اور بہت جلد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ قانون سازی کے خلاف عدالتوں کا سہارا لے کر حکم امتناع لے لیتے ہیں اور ہمارا کام روک دیتے ہیں۔

اس موقع پر معصوم بچی کے والد بیٹی سے کی گئی آخری گفتگو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو دئیے۔

یاد رہے کہ نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب میں 7 سال کی عوض نور کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی دو دن پہلے لاپتا ہوئی تھی لاش گزشتہ روز سچ کے علاقے میں کنویں سے ملی تھی، جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں