بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ملتان دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو ملتان میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ملتان دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نےصوبے بھر میں مساجد،امام بارگاہوں اور عبادتگاہوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا منافرت پر مبنی لٹریچر کی تقسیم و اشاعت کیخلاف بلاامتیازکارروائی جاری رکھی جائے گی۔۔نفرت انگیز تقاریر کسی صورت برداشت نہیں اور ایسی تقاریر کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔

شہباز شریف نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائےاور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں