جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان میں اعلیٰ قسم کے زیتون کی کاشت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے علاقے اپردیر میں اعلیٰ قسم کے زیتون کے چار ہزار پودے لگائے گئے ہیں جن سے حاصل زیتون نے اعلیٰ معیار کا تین پیدا ہوسکتا ہے۔

ایک طرف ملک بھر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب اپردیر میں اعلیٰ قسم کے زیتون کے 4000 پودے لگائے گئے ہیں جن سے نہ صرف اعلی کوالٹی کا تیل پیدا کیا جاسکتا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں بھی یہ شجرکاری اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

زیتون کا درخت اگر ایک طرف کلائمیٹ چینج روکنے کا سبب ہے، تو دوسری طرف اس سے اعلیٰ قسم کا تیل بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ جنگلی زیتون کے درخت اپر دیر میں بڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں اور یہاں کی زمین زیتون لگانے کے لیے بھی موزوں ہے۔

اپر دیر کے علاقے چاپر سے تعلق رکھنے والے ہدایت خان نے پچھلے دو سال سے 4000 زیتون کے پودے لگائے ہیں جو کہ 8 ایکڑ زمین پر پھیلے ہوئے ہے۔

ہدایت خان کا کہنا ہے کہ اپر دیر میں زیتون کے پودے اگر لگائے جائیں اور جنگلی زیتون میں قلم کاری کی جائے تو اس سے اعلی قسم کے زیتون کی پیداوار حاصل ہوسکتی ہے اور اس حوالے سے اگر حکومت تعاون کرے تو نہ صرف بڑے پیمانے پر آمدنی حاصل بلکہ بیروزگاری بھی کم ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں