تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یواے ای میں حجامہ کرنے والوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا لازم

دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی حجامہ سینٹرز کے خلاف کارروائی شروع کردی‘ حجامہ کے ماہرین کو   کسی بھی ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے سے قبل  ناظرہ اور تحریری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر امین حسین الامیری کا کہنا ہے کہ حکومت گھروں میں غیر قانونی حجامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے‘ کوئی بھی شخص اب منظور شدہ سینٹرز کے علاوہ کہیں حجامہ نہیں کرسکے گا‘ اور اس کے لیے بھی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی شرط ہے۔

ڈاکٹر حسین الامیری جو کہ  پبلک ہیلتھ پالیسی کے اسسٹنٹ سیکرٹری اور وزارتِ صحت کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کے مجاز افسر ہیں ‘ ان کا کہنا تھا کہ  حجامہ اب صرف  ایسے باقاعدہ سینٹرز میں ممکن ہوسکے گا جہاں میڈیکل کی دیگر سہولیات موجود ہوں اور اس عمل  کی نگرانی باقاعدہ تربیت یافتہ شخص کررہا ہو۔ ان کا کہنا تھا ہیلتھ سنٹر سے باہر بالخصوص گھروں پر جاکر حجامہ کرنے والے افراد کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 42 پریکٹیشنرز کو لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں اور وزارتِ صحت غیر قانونی طریقے سے حجامہ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھر پر حجامہ کروانے سے اجتناب کریں اور باقاعدہ لائسنس یافتہ سنٹرز سے ہی یہ سہولت حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  متعلقہ حکام کو غیر قانونی حجامہ کرنے والوں کے  بارے میں معلومات فراہم کی جاچکی ہیں اور ان کے خلاف ایکشن لیا جارہاہے۔

امین حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حجامہ معمولی نوعیت کی بیماریوں میں واقعی ایک کارآمد شے ہے لیکن یہ کینسر‘ ایڈز  اور  ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں میں کام نہیں کرتا‘ اور اگر اس میں استعمال ہونے والے آلات  کو باقاعدہ طریقے سے اسٹیرلائز نہیں کیا جائے تو یہ بیماریاں منتقل بھی ہوجاتی ہیں‘ اسی لیے یہ اقدامات کیے جارہے تاکہ عوام کو مہلک بیماریوں کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔

حجامہ کیا ہے؟


’’حجامہ عربی زبان کے لفظ حجم سے نکلا ہے‘‘ جس کے معنی کھینچنا/چوسنا ہے۔ اِس عمل میں مختلف حصوں کی کھال سے تھوڑا سا خون نکالا جاتا ہے۔ انسانی صحت کا دار و مدار جسمانی خون پر ہے اگر خون صحیح ہے تو انسان صحت مند ہے ورنہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ بیماریاں اس فاسد خون کے ساتھ نکل جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ  حجامہ ایک قدیم علاج ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ سے بھی مسنون ہے۔  اِس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے 143 مقامات سے فاسد خون نکال کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔حضرت محمدﷺ نے حجامہ لگانے کو افضل عمل قرار دیا ہے۔

حجامہ سے بلڈ پریشر، ٹینشن، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں کا درد، سر کا درد (درد شقیقہ) مائیگرین، یرقان، دمہ، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن، الرجی، عرق النساء وغیرہ اور اس کے علاوہ 70 سے زائد روحانی وجسمانی دونوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

 یہ خون صاف کرتاہے اور حرام مغز کو فعال کرتا ہے، شریانوں پر اچھا اثر ہوتا ہے، پٹھوں کا اکڑاؤ ختم کرتا ہے، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لیے مفید ہے، آنکھوں کی بیماریوں کو بھی ختم کرتاہے، رحم کی بیماری ماہواری کے بند ہو جانے کی تکالیف اور ترتیب سے آنے کے لیے مفید ہے، گٹھیا عرق النساء اور نقرس کے درد کو ختم کرتا ہے، فشار خون میں آرام دیتا ہے، زہر خورانی میں مفید ہے، مواد بھرے زخموں کے لیے فائدہ مند ہے۔ جسم کے کسی حصے میں درد کو فوری ختم کرتا ہے۔

[bs-quote quote=”
حدیثِ نبوی ہے کہ جس شخص نے17‘ 19 او ر21 تا ر یخ کو حجامہ لگوایا‘ اس کے لیے ہر مرض سے شفا ء ہو گی۔” style=”default” align=”center” author_name=”حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ” author_job=”ابو داؤد ص ۱۸۳ ج ۲ ۔ذادالمعاد۵۵۳ بیروت” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/dome.jpg”][/bs-quote]

جدید میڈیکل سائنس اب تیزی سے حجامہ کی جانب متوجہ ہو رہی ہے۔ مغربی سائنس دان اور تحقیقاتی ادارے حجامہ پر مسلسل تحقیق میں مصروف ہیں، ان تمام تحقیقات کی بنیاد قدیم ترین طبی کتاب ریبس پائرس ہے۔ سائنس دان اس امر پر بھی حیران ہیں کہ ہزاروں سال قبل انسان نے میڈیکل کی اِس قدر پیچیدہ گتھی کس طرح سلجھائی تھی۔

دوسری جانب ماہرینِ آثار قدیمہ نے چینی  تہذیب کی ایک قدیم کتاب بھی دریافت کر لی ہے۔ اس کتاب کے مطابق چین میں حجامہ طریقہ علاج تین ہزار سال قبل مسیح سے رائج ہے۔ گریس  کے علاقے  ہیپوکریٹس کے دریافت  شدہ آثار میں ایسے کاغذات بھی دریافت ہوئے ہیں‘ جو چار سو سال قبل مسیح میں تحریر کیے گئے تھے اور ان میں حجامہ طریقہ کار چار بنیادی نکات پیش کیے گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -