تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

الوّ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ شروع کردی

واشنگٹن : ومریکا میں الوؤں نے موسم کی جانچ کیلئے لگائے گئے کیمروں کی جانچ شروع کردی۔

شاہراہوں پر نصب کیمرے علاقے میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں پر نظر رکھنے کےلیے ہوتے ہیں مگر امریکی ریاست مونٹانا میں الوؤں نے کیمرے پر بھی نظر رکھ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر 27 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں رات کے وقت علاقے کا خوبصورت منظر نظر آرہا ہے، اس دوران حیران کن طور پر کیمرے میں ایک پرندے کا سر نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔

پرندہ کوئی اور نہیں بلکہ الّو تھا جو کیمرے کے لینس کے اندر دیکھنے کی کوشش کررہا تھا۔

ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ، صارفین کا کہنا ہے کہ ‘جنگلی حیات ہمیشہ آپ کا دن خوشگوار بنا دیتے ہیں’۔

Comments

- Advertisement -