اشتہار

کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ کسٹمز نے ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کو کوشش ناکام بنا دی۔

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کے مطابق کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پاک افغان بارڈر پر غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

کسٹمز انفورسمنٹ نے پاک افغان بارڈر چمن گیٹ پر پاک آرمی کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور غیر ملکی سمیت کروڑوں روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد کی۔

- Advertisement -

چیف کلیکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کرنسی کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں