تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

کراچی : پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے بیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ اکتوبر2022 میں خسارہ56 کروڑ70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ خسارہ ستمبر دو ہزار بائیس میں 36کروڑ تیس لاکھ ڈالر پر تھا، جولائی سے اکتوبر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب82 کروڑ10لاکھ ڈالر رہ گیا جبکہ یہ خسارہ جولائی سے اکتوبر 2021 میں پانچ ارب30 کروڑ50لاکھ ڈالر پر تھا۔

اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے مسلسل درآمدات میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔

اکتوبر2022 میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اکتوبر 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 میں یہ خسارہ 36 کروڑ30 لاکھ ڈالر پر تھا، اسٹیٹ بینک جولائی سے اکتوبر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک رہ گیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر 2021 میں یہ خسارہ 5 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر تھا، مسلسل درآمدات میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 2.821 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 5.305ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اکتوبر میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 567ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 68 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 1.779 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر 56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ستمبر میں حسابات جاریہ کا کھاتوں کا خسارہ 363 ملین ڈالر تھا جو اکتوبر میں بڑھ کر567 ملین ڈالر ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -