منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی، فواد چوہدری کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد شہبازحکومت کو گھربھیجنا ہے ، ہم اعتماد کا ووٹ اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دیکھتےہیں پارلیمانی پارٹی اعتماد کے ووٹ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہے، پارلیمانی پارٹی کہتی ہےکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان جانا ضروری ہے تو دیکھیں گے، ایوان میں جانا چاہیے تو جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی جاسکتے ہیں اور کوئی مقصد نہیں، 2 لوگ رہ گئے ہیں ان کا پتہ چل جائے تو شہباز حکومت نمبرز پورے نہیں کرسکیں گے ، 2 اور 3دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رن آف الیکشن سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، بچوں کی طرح یہ اقتدارسے چمٹے بیٹھے ہیں، جو حرکتیں یہ کررہے ہیں معیشت بھی اس کی اجازت نہیں دیتی۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی، جو صورتحال ہےاس میں یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی۔

رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ یہ جو پالیسی لے کر چل رہے ہیں نظر آرہا ہے آئی ایم ایف پروگرام مزید نہیں چلے گا، ملکی صورتحال گھمبیر ہے ایسےمیں کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں