ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

’موجودہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رہنما تحریک انصاف فیاض چوہان نے ملکی معیشت کی تباہی اور موجودہ مہنگائی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا۔

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ مہنگائی اور تباہ حال معیشت سے متعلق کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں نے ملک کی معیشت تباہ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے نقصان دہ ثابت ہوئے، اب بجلی بنائیں نہ بنائیں ان کو بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مہنگائی کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل قیادت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں قیادت نہ ہونے کی وجہ سے فیصلے نہیں کیے جاسکے، موجودہ مہنگائی ماضی کی کرپشن اور غلط فیصلوں کی وجہ سے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں