اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘موجودہ حالات میں تنخواہوں میں کٹوتیوں کاسلسلہ عارضی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں تنخواہوں میں کٹوتیوں کاسلسلہ عارضی ہے امید ہے ہم کارکنوں کےساتھ مل کربحران سےنکل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے سیکریٹری پالپا کو خط کر واضح کیا ہے کہ کورونا کے باعث ایئرلائن انڈسٹری مشکل حالت میں ہے، موجودہ حالات میں قومی ایئرلائن کی بقامہنگی ہوتی جارہی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کی پہلی ترجیح قومی ایئرلائن کی تحفظ اوربقاہے، قومی ایئرلائن صرف 10 فیصد آپریشن چلارہی ہے، طیارہ حادثےکےبعدمسافروں کا اعتماد برقرار رکھنےکیلئےمل کر کام کرناہوگا۔

سی ای او ارشد ملک نے لکھا کہ موجودہ حالات میں تنخواہوں میں کٹوتیوں کاسلسلہ عارضی ہے امید ہے ہم کارکنوں کےساتھ مل کربحران سےنکل جائیں گے۔

واضح رہے کہ پائلٹس کی تنظیم پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فی الفور پوری تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تنخواہوں میں کٹوتی پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پالپا نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی غیرمنصفانہ ہے، ایئر لائن پائلٹس کی تنخواہوں میں30فیصد کٹوتی بلاجواز ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پالپا کے ہنگامی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی ایئرلائنز پر اثر پڑ رہا ہے، فلائٹ عملہ اور ملازمین جان خطرے میں ڈال کر کام کررہےہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں