اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹٓی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے، ان کو چاہئے کہ وہ خود اس معاملے کو حل کرائیں، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے۔

[bs-quote quote=”جعلی اکاؤنٹس پر گرفتار کرنا ہے تو بسم اللہ کرلیں، گرفتار ہوکر دوبارہ مشہور ہونا چاہتا ہوں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”آصف زرداری”][/bs-quote]

آصف زرداری نے کہا کہ نئی حکومت کو چھ مہینے چلنے دیا جاتا ہے، عوام کو ریلیف نہ ملا اور اُٹھ کھڑی ہوئی تو کچھ تو کرنا پڑے گا۔

جعلی اکاؤنٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں مشکوک اکاؤنٹس کوئی نئی بات نہیں، بڑے بزنس مین ایسے اکاؤنٹس بناتے رہتے ہیں، میرے خیال میں اس طرح کے اکاؤنٹس نہیں ہونے چاہئیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس پر گرفتار کرنا ہے تو بسم اللہ کرلیں، گرفتار ہوکر دوبارہ مشہور ہونا چاہتا ہوں۔

افغانستان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے جائے گا نہ افغان لڑنا چھوڑیں گے، خارجہ پالیسی میں سب سے بڑا چیلنج افغانستان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں