پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کڑی پتے میں زعفران کے فوائد : 5 ہزار والا کام صرف 50 روپے میں

اشتہار

حیرت انگیز

ویسے تو کڑی پتے کا استعمال ہر گھر کے کچن میں ہوتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف کھانوں کی خوشبو اور ذائقے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی صحت کیلیے بے حد مفید ہے۔

پکوان ذائقے کو دوبالا کرنا ہو یا پھر کسی کی جلد یا بالوں کے مسائل کا علاج کرنا ہو، اس میں کڑی پتہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کڑی پتے کو زعفران کا نعم البدل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں وہ تمام خصوصیات اور غذائیت پائی جاتی ہے جو زعفران میں موجود ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے کڑی پتے کے فوائد بیان کرتے ہوئے اسے زعفران سے تشبیہہ دی اور اس کے طبی فوائد سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کڑی پتے میں وٹامن سی، فاسفورس، وٹامنز ، میگنیشیم آئرن اور کیلشیم وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے جو کہ کئی طرح سے صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

امراض قلب یا بلڈ پریشر کے مریض صبح نہار منہ سات عدد کڑی پتے چبا لیں اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں، جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ اعتدال میں آجائے گا۔ یہ نسخہ آنتوں کے مسائل حل کرتا ہے اور لوز موشن میں بھی مفید ہے۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ کڑی پتے زعفران کا توڑ ہیں، جن لوگوں کو جوڑوں کا درد ہے وہ دن میں دو بار 15پتے دوپہر اور رات کے کھانے سے پہلے چبالیں، اس سے بہت افاقہ ہوگا۔

اس کے علاوہ کڑی پتے کے اور بھی بےشمار فوائد ہیں جنہیں جان کر آپ اور بھی حیران رہ جائیں گے۔

ماہرین صحت کے مطابق کڑی پتے میں فائبر کی بھاری مقدار ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔ کڑی پتہ تیزابیت کو بھی دور کرتا ہے اور گیس کی شکایت میں بھی کمی لا سکتا ہے۔

کڑی پتے میں بیٹا کروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو بالوں کے جھڑنے، قبل از وقت ہونے والے سفید بالوں کو روکنے اور بالوں کو ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں