ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کڑی پتے کے فوائد جان کر حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کڑی پتے کے فوائد سے متعلق تو آپ نے پہلے بھی پڑھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کڑی پتے کو زعفران کا نعم البدل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں وہ تمام خصوصیات اور غذائیت پائی جاتی ہے جو زعفران میں موجود ہے۔

کڑی پتہ نہ صرف کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے بلکہ اس کے علاوہ یہ انسان کی صحت بہتر بنانے میں بھی بخوبی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے کڑی پتے کے فوائد بیان کرتے ہوئے اسے زعفران سے تشبیہہ دی اور اس کے طبی فوائد سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کڑی پتے میں وٹامن سی، فاسفورس، وٹامنز ، میگنیشیم آئرن اور کیلشیم وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے جو کہ کئی طرح سے صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

امراض قلب یا بلڈ پریشر کے مریض صبح نہار منہ سات عدد کڑی پتے چبا لیں اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں، جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ اعتدال میں آجائے گا۔ یہ نسخہ آنتوں کے مسائل حل کرتا ہے اور لوز موشن میں بھی مفید ہے۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ کڑی پتے زعفران کا توڑ ہیں، جن لوگوں کو جوڑوں کا درد ہے وہ دن میں دو بار 15پتے دوپہر اور رات کے کھانے سے پہلے چبالیں، اس سے بہت افاقہ ہوگا۔ اس کے علاوہ کڑی پتے کے اور بھی بےشمار فوائد ہیں جنہیں جان کر آپ اور بھی حیران رہ جائیں گے۔

ذیابطیس میں مددگار

شوگر کے مریضوں کو اکثر کڑی پتہ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ہاپئو گلیسیمک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

ہاضمے کے لئے مفید

کڑی پتوں کو روزانہ خالی پیٹ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے قبض ، تیزابیت، اپھارہ سمیت پیٹ کے تمام مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔

آنکھوں کے لئے فائدہ مند

کڑی پتے کھانے سے رات کے اندھے پن یا آنکھوں سے متعلق کئی دیگر امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بینائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اینٹی بائیوٹک خصوصیات

معمولی سے نظر آنے والے ان پتوں میں اینٹی فنگل اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ متعدد قسم کے انفیکشن کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

بڑھتے وزن میں کمی کا اہم ذریعہ

کڑی پتے چبانے سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں ایتھائل ایسیٹیٹ، ڈائی کلورو میتھین جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں