اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی: کسٹم حکام کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی کارروائی کے نتیجے میں اڑتالیس لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق کسٹم پر یوینٹو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی میں کاروائی کرتے ہوے لاہور سے آنے والے ٹرالر کی تلاشی کے دوران سترہ ہزار پانچ سو کلو گرام اسمگل کی گئی چھالیہ کی ایک سو پچھتر بوریاں بر آمد کی۔

- Advertisement -

کراچی میں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس ضبط

چھالیہ کی مالیت اڑتالیس لاکھ روپے سے زائد ہے، اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ پکڑنے کی دوسری بڑی کاروائی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں کسٹم حکام نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیالیس ہزار تین سو سگریٹس کے اسمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ نے ہاکس بے پر کارروائی کرتے ہوئے پنتالیس کروڑ روپے کی مالیت کے غیر قانونی طور پر در آمد کیے گئے موبائل فون اور سم والے ٹیبلٹ برآمد کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں