کراچی : انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے ذریعے 3ارب 60 کروڑ روپے ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر اربوں روپے ڈیوٹی اور ٹیکس چوری بے نقاب ہوگئی۔
گرین چینل کے ذریعے دبئی سے لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام اسمگل کرنے کا فراڈ پکڑا گیا ، ڈپٹی کلکٹراینٹی اسمگلنگ نے بتایا کہ اے آر برادرز نے ڈیوٹی ٹیکسز میں 3 ارب 60 کروڑ کی چوری کی۔
View this post on Instagram
ڈپٹی کلکٹر کا کہنا تھا کہ مس ڈیکلریشن سے کلیئر کرائے گئے بادام کے کنٹینرز گوداموں میں منتقل کیےگئے تاہم فراڈ کے ذریعے کلیئر کرایا گیا ایک کنٹینر حب ریور روڈ پر گودام پر چھاپے میں ضبط کیا۔
ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ ہارون آباد سائٹ ایریا کراچی میں گودام پر چھاپے میں 2 کنٹینر تحویل میں لیے گئے اور فراڈ سے کلیئر کرائے گئے بادام کے مزید 2 کنٹینر کے آئی سی ٹی سی سے تحویل میں لیے گئے۔
انھوں نے کہا کہ تحویل میں لیے گئے 5 کنٹینر سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی اشیا ملیں، اے آر برادرز نے فروری میں گرین چینل کے ذریعے 84 کنٹینر کلیئر کرائے تاہم اے آر برادرز کے خلاف فراڈ اور ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔