منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کسٹم عملے کی نااہلی کے باعث مسافر لندن جانے سے رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم کے عملے نے مسافر کے سامان کی چیکنگ میں اتنی دیر لگادی کہ مسافر لندن جانے کی فلائٹ میں سوار ہی نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لندن جانے والا مسافر کسٹم چیکنگ کے باعث سفر سے محروم رہ گیا، پرواز چھوٹنے کے باعث مسافر نے کسٹم عملے کے خلاف احتجاج کیا.

برطانوی نژاد پاکستانی راجہ سرفراز قومی ایئرلائن کی پرواز 785 سے لندن جانا چاہتے تھے، کسٹم حکام نے سونے کے بریسلٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

اس دوران مسافر نے اے ایس ایف اور کسٹم حکام کی ویڈیو بنائی، اے ایس ایف اور کسٹم حکام نے مسافر سے موبائل فون لے کر اس میں سے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

مسافر کا مؤقف تھا کہ مجھ کو غیر ضروری چیکنگ میں الجھا کر بلاوجہ تاخیر کی گئی۔ چیکنگ میں تاخیر کے باعث پی آئی اے نے بکنگ کاؤنٹر بند کردیا جس کے باعث مسافر لندن روانہ نہ ہوسکا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں