کراچی کے اہم تجارتی مرکز صدر اسٹار سٹی مال پر کسٹمز نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں نان کسٹم اشیا قبضے میں لے لیں۔
تفصیلت کے مطابق بدھ کے روز کسٹمز حکام نے اسٹار سٹی مال میں کارروائی کر کے بڑی تعداد میں بھارتی ٹیبلٹس برآمد کر لیے۔ کسٹمز نےقیمتی موبائل فونز اور نان کسٹم ممنوعہ اشیا تحویل میں لےلیں۔
چھاپے کے دوران کسٹمز نے پولیس کو بھی طلب کر لیا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ ابھی جاری ہے جس کی مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے۔
چھاپےکیخلاف تاجروں نے احتجاج شروع کر دیا اور اسٹارسٹی مال کی دکانیں بند کر دیں۔ کارروائی کے باعث مال میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔