جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیبٹ کارڈ کا براہ راست تعلق بینک اکاؤنٹ سے ہوتا ہے لہٰذا اس کے ذریعے جو رقم خریداری یا کسی اور مالی لین دین کیلیے نکالی جاتی ہے وہ بینک اکاؤنٹ سے نکل جاتی ہے۔

پاکستانی بینک صارفین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ڈیبٹ کارڈ کے محفوظ استعمال کیلیے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں کیونکہ حال ہی میں کچھ بینک صارفین مبینہ طور پر اپنے موبائل فون پر تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز استعمال کرنے کے بعد رقم کھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ نے بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یہ رکھا ہے تو فوراً بدل دیں!

- Advertisement -

نجی بینک نے غیر قانونی لین دین کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین کے ڈیٹا اور ذاتی معلومات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

بینک نے کہا کہ اس کا ڈیبٹ کارڈ EMV ٹیک اور تھری ڈی معیارات کے مطابق ہے، متنازع ٹرانزیکشنز غیر محفوظ ای کامرس سرگرمیوں کی وجہ سے ہوئیں جن کو بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کے چارج بیک میکانزم کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔

صارفین سے درخواست کی گئی کہ وہ آن لائن لین دین کرتے وقت درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

  • صرف مصدقہ پلیٹ فارمز پر ہی ادائیگی کریں اور غیر بھروسہ مند سائٹس پر ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے سے گریز کریں
  • پبلک وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے لین دین نہ کریں
  • میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے کارڈ کی تفصیلات یا OTPs پر نظر رکھیں
  • کارڈ چوری یا گم ہو جانے کی صورت میں جلد از جلد متعلقہ بینک کو اطلاع دیں

صارفین کو یقین دلایا گیا کہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے کارڈز کو قابل اعتماد ویب سائٹس پر استعمال کر سکتے ہیں اور کیش لیس لین دین کی سہولت سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں