تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سوپ گرم نہ ملنے پر خاتون کا انتہائی اقدام، دل دہلا دینے والی ویڈیو

امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ٹیمپل میں گرم سوپ نہ ملنے پر خاتون گاہک آپے سے باہر ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں سوپ زیادہ گرم نہ ملنے پر خاتون کسٹمر غصے سے آگ بگولہ ہوئی اور اُس نے سوپ مینیجر کے منہ پر پھینک دیا۔

خاتون گاہک کے سوپ پھینکنے سے ریسٹورنٹ کی مینجر کا چہرہ جھلس گیا مگر خوش قسمتی سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے حملہ کرنے والی خاتون کو تلاش کرنا شروع کردیا، جسے گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خاتون سوپ میں پلاسٹک کا پگھلا ہوا ٹکڑا دیکھ کر غصے سے آگ بگولہ ہوئیں تھیں، جس پر انہوں نے ہوٹل مینیجر سے لڑائی بھی کی۔

واقعے کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ خاتون مینیجر کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہنگامی طبی امداد دے کر گھر روانہ کردیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر وہ خاتون کو جانتے ہیں تو پولیس کو اس حوالے سے ضرور آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -