تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایمازون نے بڑی سہولت فراہم کردی

ریاض: سعودی عرب میں صارفین اب ایمازون کے ذریعے اپنا موبائل کارڈ ریچارج کرسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی ایمازون کی ویب سائٹ یا ایپلکیشن کے ذریعے سوا کارڈ(موبائل ریچارج کارڈ) کو ریچارج کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مواصلاتی کمپنی (ایس ٹی سی) نے سہولت فراہم کی ہے کہ امازون ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے سوا ریچارج کرایا جاسکے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ نئی سہولت کا انتظام سعودی امازون کی شراکت سے ہوا ہے۔ سوا صارفین عربی و انگریزی دونوں زبانوں میں سوا کارڈ تیزی اور آسانی سے ریچارج کراسکیں گے کسی قسم کی پریشانی پیش نہیں آئے گی۔

اسی طرح اگر کوئی صارف اپنے دوست یا کسی فیملی ممبر کے لیے ریچارج کرانا چاہے تو وہ ایسا بھی کرسکتا ہے، موبائل پر انٹر کیا جائے پھر مطلوبہ رقم کا اندراج کیا جائے، اس کے بعد باقی کارروائی مکمل کرلی جائے۔

رقم کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ، سعودی امازون گفٹ یا پھر ڈسکاؤنٹ کارڈ کے ذریعے ہوسکے گی۔

Comments

- Advertisement -