جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کلیئرنس بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس کی معطلی کے خلاف کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کلیئرنس  بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین کسٹمز ایجنٹس کے مطابق 15 دن بعد کسٹمز ایجنٹس ایکسپورٹ اور امپورٹ کا کام بند کر دیں گے۔ اس متعلق چیئرمین کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن سیف اللہ خان نے ایف پی سی سی آئی سمیت تمام چیمبرز کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز حکام نے ہمارے 45 ایجنٹس کے لائسنس غیرقانونی طور پر معطل کر دیے ہیں اب ایسوسی ایشنز ایکسپورٹ، امپورٹ کی کلیئرنگ کا کام کا انتظام خود کر لیں۔

کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ کسٹمز اپریزر سامان کو کلیئر کرنے کیلئے رشوت کا مطالبہ کرتےہیں کسٹمز افسران کا ہمارے ایجنٹوں کے ساتھ ناروا سلوک  ہمارےکام کےلیےنقصان دہ ہے۔

کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لائسنسوں کی معطلی پرنظرثانی کی جائے اور اس کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

کسٹمز فیس لیس نظام کا تنازع، ملک بھر میں امپورٹ اور ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ

کسٹم فیس لیس نظام کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، پاکستان کسٹم ایجنٹ ایسویسی ایشن اور کسٹم حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہوگیا۔

آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسویسی ایشن نے 45 ایجنٹس کے لائسنس منسوخ کئے جانے کے بعد کسٹم ہاوس کراچی کے باہر احتجاج کیا۔

ایسویسی ایشن کے چئیرمین سیف اللہ خان نے کہا کہ ہمارے 45 ایجنٹس کے لائنسس کو منسوخ کیا گیا ہے ،کسٹم اپریزز کی جانب سے ہمارے ایجنٹوں کو بلیک میل کیا گیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں