جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ڈیزل ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ڈیزل ضبط کر لیا۔

کسٹم انفورسمنٹ خضدار کلکٹریٹ کا غیر قانونی پٹرول ڈیزل پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہزاروں لیٹرز غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا۔

کسٹمز اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کراچی نے موچکو چیک پوسٹ بلوچستان سے آنے والے ٹرکوں سے پلاسٹک کی تھیلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کرلی، برآمد شدہ چرس اور ٹرک کی کل مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔

دوسری کارروائی میں دو ٹرکوں سے 50 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل برآمد کرکے دونوں ٹرکوں کو ضبط کر لیا گیا، ساتھ ہی ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

خضدار میں حب بھوانی کے مقام پر غیر ملکی ایرانی پٹرول ڈیزل کے خلا ف کارروائی میں 30 مختلف مقامات پر 34 غیر قانونی پمپ کو بند کردیا گیا۔

چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان یعقوب ماکو کے مطابق کارروائی میں 51 ہزار 300 لیٹر پیٹرول ڈیزل ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں