ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 27 ہزار 620 لٹر اسمگل ڈیزل ضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ میرین سیکشن نے بحیرہ عرب میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر دو اسمگلر گرفتار کرلیے۔

کلکٹر باسط عباسی نے بتایا کہ دو لانچوں المنیر اور الحبیبی کو تحویل میں لے کر ستائیس ہزار چھ سو بیس لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل ضبط کر لیا۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ دو کروڑ تیس لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچیں تحویل میں لے لی گئی ہیں اور ضبط شدہ ڈیزل کو گودام اور لانچوں کو این ایم بی وہارف منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں