جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

20 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 20 کروڑ مالیت کی ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کے مطابق ایف سی کی مددسے حب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی اس دوران اسمگل سامان برآمد ہوا، حب میں  بس  سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوا جس کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ ادو میں بسوں سے فریج کی گیس سے بھرے سلنڈر، ممنوعہ کیمیکل اور  چھالیہ برآمد کرلیے گئے، 2 بسوں اور اسمگل شدہ سامان کی مالیت 30 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق حب میں ایک اور کارروائی کے دوران اسمگل کپڑا، سگریٹس، پلاسٹک بیگ اور چھالیہ برآمد ہوا، 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسمگل  شدہ سامان اور بس بھی ضبط کر لی گئی۔

حکام نے بتایا کہ حب میں چوتھی کارروائی کے دوران بس سے اسمگل کپڑا، شاپنگ بیگ، چھالیہ، بھارتی گٹکا اور سگریٹس برآمد ہوا، اسمگل شدہ سامان اور بس کی  مجموعی مالیت  3 کروڑ 76 لاکھ  روپے ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ایک اور بس  سے چھالیہ برآمد ہوا، جس ک مالیت 2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہے، اس کے علاوہ حب میں کنٹینرز سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کیا گیا جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں