کسٹم نے ملائیشیا سے المونیم فوائل کی آڑ میں مختلف اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین احمدوانی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملائیشیا سے المونیم فوائل کی آڑ میں مختلف اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹم حکام کے مطابق ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت فراڈ سے کلیئر کرایا گیا کنٹینر پکڑا گیا ہے یہ کارروائی قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل پر کی گئی۔
کسٹمز کے ڈپٹی کلیکٹر کا کہنا ہے کہ کنٹینر سے طبی آلات، ای سگریٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، فراڈ سے منگوائی گئی اسمگل اشیا کی مالیت 14 کروڑ ہے۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی، سندھ کے صوبائی وزیرمکیش کمار چاؤلہ نے کہا اینٹی نارکوٹکس فورس اپنی قلیل نفری اور محدود وسائل کے باوجود منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے این ایف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس ضمن میں دنیا میں رائج جدید طریقہ کار اختیار کرتے ہوۓ پورٹ قاسم پر موجود پلانٹ پر منشیات کو تلف کیا ہم اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کے لیے صاف شفاف آب وہوا کو یقینی بنارہے ہیں۔