جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ختم کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کسٹمز انٹیلی جنس کی خراب کارکردگی اوراسمگلنگ میں ملوث ہونے پر بڑا ایکشن لے لیا گیا، ایف بی آر  نے کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ہی ختم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ختم کیے جانے کے بعد اب کسٹمز انفورسمنٹ کام کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد اور گوادر میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفاتربند کردیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں قائم کسٹمز انٹیلی جنس کے تمام دفاتر دس سے پندرہ دن میں بند کردیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کا اسٹرکچر تبدیل کردیا، کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن مانیٹرنگ تک محدود کردی گئی۔

اس کے علاوہ ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس سے افسران سے کنسائمنٹ روکنے یا جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر انہوں نے اصلاحات اور تنظیم نو کے تحت نیا پلان جاری کردیا جس کے تحت کسٹمزانٹیلی جنس سے چھاپے اور اسٹنگ آپریشن کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے تمام تر اختیارات ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کسٹمز انٹیلی جنس کے گودام اور اس کا عملہ بھی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کسٹمز انٹیلی جنس سے کیسز اور ریکارڈ فوری طور ڈی جی انفورسمنٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ریکارڈ اور کیسز کی تفصیلات اور تحقیقات 12نومبر تک ڈی جی انفورسمنٹ کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں