اشتہار

کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی، 22 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: کسٹم انٹیلی جنس نے کچلاک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جسن کوئٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ کچلاک کے علاقے جلوگیر میں خفیہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور کسٹم انٹلیجنس انسپکٹر نے مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ایک کار کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے پانچ من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلجنس نے میڈیا کو بتایا کہ برآمد چرس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

واقعے میں کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، کسٹم نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں